واشنگٹن:(اےیوایس) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطورامریکی صدر اپنے آخری فیصلے میں سابق سینئر مشیر سٹیو بینن سمیت 143 افراد کو عام معافی اور سزاﺅں میں کمی سے نواز دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سابق سینئر مشیر سٹیو بینن سمیت 73 افراد کیلئے صدارت معافی کے دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ دیگر 70 افراد کی سزاﺅں میں کمی کا اعلان کر دیاہے۔
بین کو اس وقت وفاقی کیس کا سامنا تھا جس کا آغاز اگست میں اس وقت ہوا جب نیویارک کے وفاقی پراسیکیوٹر نے ان سمیت تین افراد پر ٹرمپ کی سرحدی دیوار کو سپورٹ کرنے کیلئے چندہ دینے والوں کو ایک ملین ڈالر سے زائد کا دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔
ان پر الزام تھا کہ دیوار کی تعمیر کیلئے اکھٹے کیے گئے چندے سے بھاری رقوم کو انہوں نے ذاتی اخراجات کیلئے استعمال کیا ، انہیں اس وقت پوسٹل انسپکشن سروس کے اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا جب وہ چینی ارب پتی شخصیت کی یاٹ پر سوار تھے۔جن افراد کیلئے صدارتی معافی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ” لل وین” ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اور کل پٹرک شامل ہیں۔