Trump says US troops in Afghanistan should be ‘home by Christmas’تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی سب سے طویل جنگ کو اختتام پذیر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونے چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے کچھ بہادر مرد اور خواتین افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونا چاہیے‘۔

مزید یہ کہ کچھ گھنٹوں میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ردعمل دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ’صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی دستوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا، امارات اسلامی اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس عمل کو امریکا اور امارات اسلامی کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے نفاذ میں ایک بہت مثبت قدم سمجھتی ہے‘۔

دوسری جانب امارات اسلامی کے حوالے سے کچھ امریکی میڈیا کی جانب سے زور دیا گیا جبکہ امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا سے امریکا اور طالبان کے معاہدے اور دو دہائیوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے خاتمے کو خطرے میں ڈلنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *