Trump team may have hidden or moved top secret documentsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس ) امریکہ کی وزارتِ انصاف نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں فلوریڈا والی ا پنی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے سے پہلے ہی شاید وہاں سے دستاویزات یا تو غائب کردیں یا کہیں چھپا دیں ۔ادارے کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی تحقیقات کو روکنے کے لیے ممکنہ طور پر کوششیں کی گئی تھی۔یہ بیان جاری مقدمے کے کچھ حصے کی نگرانی کے لیے ٹرمپ کے ایک ’غیر جانبدار‘ وکیل، جسے اسپیشل ماسٹرکہا جاتا ہے بنائے جانے کی درخواست کے جواب میں دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کسی بھی قسم کے غلط کام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اشیا ڈی کلاسیفائیڈ (غیر مخفی) تھیں۔اپنا دفتر چھوڑتے وقت امریکی صدور کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ای میلز نیشنل آرکائیوز میں منتقل کر دیں۔منگل کو جاری کی گئی فائلنگ میں محکمہ انصاف کے کاو¿نٹر انٹیلیجنس چیف جے بریٹ نے سابق صدر سے دستاویزات حاصل کرنے کی محکمے کی کوششوں کی اب تک کی سب سے واضح تصویر پیش کی ہے۔نیشنل آرکائیوز کی ٹیم جنوری میں ٹرمپ کے مار۔اے۔لاگو کے گھر گئی، جون میں ایف بی آئی کی ٹیم نے وہاں کا دورہ کیا، اور 8 اگست کو ایف بی آئی نے گھر کی تلاشی لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *