واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے ایک اہم فوجی کمانڈر کی ہلاکت پر کوئی انتقامی کارروائی کی تو اس کا زبردست جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے حلیف ملک عراق کو بھی انتباہ دیا کہ اگر اس نے وہاں تعینات امریکی فوجیوں کو نکالا تو وسیع پیمانے پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔اور یہ پابندیاں ایسی تکلیف دہ ہوں گی جو اس سے پہلے کسی کے خلاف نہ عقائد کی گئیں اور نہ ہی عراق نے کبھی اس کا تصور کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز بغداد میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فوعرس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد قرارداد منظور کی ہے جس میں امریکی افواج سے عراق چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ دونوں دھمکیاں ایسے وقت میں دی ہیں جب ایران نے اعلان کیا کہ وہ عالمی جوہری معاہدے کی بندشوں سے خود کو آزاد کر رہا ہے اور اب وہ 2015کے جوہری معاہدے کی کسی شرط یا شق کا پابند نہیں ہے اور وہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال کیے جانے والے سینٹر فیوجز کی تعداد کے حد بھی ختم کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں ایران کو انتباہ دیا کہ اگر اس نے کوئی بھی انتقامی کارروائی کی تو امریکی بمباری کے اہداف میں ایران کے بہت سے مقدس اور اہم ثقافتی مقامات سمیت 52 تاریخی یادگاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *