TTP militants ambush border convoy, killing 6 Pakistani soldiersتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: افغانستان کی سرحد کے قریب شمال مغربی علاقے میں منگل کے روزپاکستانی طالبان نے افغانستان کی سرحد کے قریب اپنے سابق ٹھکانے کی حدود میں ایک فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں کم از کم 6پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں چار جنگجو مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ فوجیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پ±رعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ایک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بڑی دیدہ دلیری سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیالوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنا کر یہ حملہ کیا تھا۔

اگست2021میں افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ، جو کہ افغان سرحد کے قریب اور پاکستان کے دیگر حصوں میں کام کرنے والا ایک تخریب کار تنظیم ہے، زبردست تقویت حاصل ہوئی۔ ٹی ٹی پی اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے اکثر افغان سرحد سے متصل علاقوں اور پاکستان کے اندر مختلف مقامات کو نشانہ بناتی ہے۔تاہم افغان طالبان انتظامیہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل صرف اور صرف اندرونی معاملات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *