Turkey rejects US condolences over blastتصویر سوشل میڈیا

استنبول:(اے یو ایس ) ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مسترد کر دیا۔ترک وزیرداخلہ سلیمان سویلو کاکہنا ہے کہ ہم امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعزیتی پیغام کو مسترد کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ترکی نے استنبول دھماکے کا الزام کرد عسکریت پسند گروپ پر لگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر اردوغان امریکا پر بارہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہشام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ترک صدر طیب اردوغان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی اشاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ استنبول حملہ دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن بظاہر دہشت گردی ہی لگتی ہے۔صدر اردوغان نے کہا تھا کہ اطلاعات کے مطابق حملے میں خاتون کا کردار ہے، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *