واشنگٹن: ( اے ےواےس) باخبر ذرائع کے مطابق ترکی نے امریکا کو 40 ایف-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دی ہے۔ یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں خریداری کی درخواست میں دیگر لوازمات کو بھی شامل کیا گیا تا کہ ترکی کے پاس دیگر لڑاکا طیاروں کو جدید بنایا جا سکے۔ ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔طیاروں کی خریداری کا یہ سمجھوتا اربوں ڈالر مالیت کا ہے۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور اسی طرح کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کی پالیسی یہ ہے کہ کانگریس کو سرکاری طور پر نوٹفکیشن جاری ہونے سے قبل کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا ۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔انقرہ نے 100 سے زیادہ ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے درخواست پیش کی تھی۔ تاہم انقرہ کے روس سے S-400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے بعد ترکی کو 2019 میں ایف-35 طیاروں کی تیاری کے پروگرام سے دور کر دیا گیا تھا۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ روسی میزائل نظام امریکی ایف-35 طیارے کے لیے خطرہ ہے۔ یہ طیارہ ریڈار سے روپوش رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔طیاروں کی خریداری کی اس نئی درخواست کو امریکی کانگریس کی جانب سے منظوری حاصل کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روسی میزائل نظام کی خریداری کی ڈیل اور انسانی حقوق کے میدان میں ترکی کے ریکارڈ کے سبب گذشتہ چند برسوں میں ترکی کے حوالے سے امریکی