ابوظہبی: (اے یو ایس)ترکی کے صدر جب طیب اردوغان اپنا دو روزہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اردوغان کو الودا کہنے یو اے ای کے نائب وزیر اعظم ار صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زائد النہیان نے کئی دیگر سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ ابو ظبی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے۔قبل ازیں دوبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کے روزایکسپو 2020 میں اردوغان کا خیر مقدم کیا اور مہمان صدر کو نمائش گاہ کے مختلف حصے دکھائے۔
دبئی ایکسپو کے دورے سے قبل ترک صدر نے متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں پرزوردیا تھا کہ وہ ترکی میں سرمایہ کاری کریں۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن 2013 کے بعد متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دوروزہ دورے پر پیرکو ابوظبی پہنچے تھے۔دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ کو ان کی آمد پر ترک پرچم کے پروجیکشن سے روشن کیا گیا تھا۔یواے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے صدارتی محل قصرالوطن میں ترک صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور انھوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیاتھا۔
دونوں رہ نماو¿ں نے اس بات پر زوردیا کہ ترکی اور یو اے ای خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے اور درپیش بحرانوں کے پ±رامن حل کی کوششوں کی حمایت کے حوالے سے ایک جیسا وڑن رکھتے ہیں۔ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ تین ماہ قبل ان کے ترکی کے دورے کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو بحال کرنے اور فروغ دینے کی اساس فراہم کی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مذاکرات، مشاورت اور سفارتی حل کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
