استنبول( اے یوایس ) ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان اور وزیر داخلہ، دونوں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔صدارتی ترجمان ابراہیم قولین نے ہفتے کے روز اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”ان کا کرونا وائرس کا علاج آخری مرحلے میں جاری ہے اور اب وہ بہتری محسوس رہے ہیں“لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب سے اس مہلک وائرس کا شکار ہیں۔
ان سے چند گھنٹے قبل ہی وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے بھی اپنا کوویڈ 19-ٹسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ وہ، ان کی اہلیہ اور بیٹی کروناوائرسکی تشخیص ہونے کا شکار ہونے کے بعد جمعہ سے اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔یہ دونوں اعلیٰ عہدے دار صدر اردوغان سے قریبی رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے معمول کی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترک صدر کے متعدد قریبی مصاحبین کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں لیکن وہ خود اس مہلک وائرس سے ابھی تک محفوظ ہیں حالانکہ وہ بہت مصروف دن گزارتے ہیں، وہ روزانہ متعدد اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں ،تقریریں کرتے ہیں اور آج وہ ازمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔
ترکی میں اب تک کوویڈ19-سے 10 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ترک حکومت نے کروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ لاک ڈاو¿ن کیا ہے اور نہ سخت اقدامات متعارف کرائے ہیں حالانکہ فرانس اور یونان ایسے ممالک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ کریک ڈاو¿ن نافذ کردیا گیا ہے۔
