اربیل:خود مختار کردستان خطہ کے حکام کے مطابق اتوار کے روز شمالی عراق میں ایک ترک ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے کم از کم تین عسکریت پسندہلاک ہو گئے۔ ، نیم خودمختار کردستان خطے کی انسدا دہشت گردی سروسز کے ایک بیان کے مطابق کہ اس ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کا ایک سینئر ممبر اور 3 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چاروں اسوقت ہلاک ہوئے جب مقامی وقت دوپہر تین بجے نینویہہ کے صوبائی دارالحکومت موصل سے تقریبا 120 کلومیٹر مغرب میں سنجار پہاڑیوں کے علاقے شالمیر میں ایک سڑک پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنا کر ڈرون حملہ کیا گیا۔ ترک فوجیں شمالی عراق خاص طور پرقندیل پہاڑیوں میں، جو گروپ پی کے کے کا مرکزی اڈہ ہے، سرگرم پی کے کے کے خلاف کثرت سے بری، فضائی کاروائیوں کے علاوہ توپوں سے گولہ باری بھی کرتی ہیں ۔
پی کے کے، جسے ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کر رکھا ہے ، تین عشروں سے زیادہ عرصہ سے ترکی حکومت کے خلاف بغاوت کر رہا ہے۔