کابل:افغانستان میں ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ صالح ساغر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ترکی افغانستان کے تعلیمی شعبے کوہر ممکن مدد وتعاون دیتا رہے گا ۔
کابل میں ترک سفارت خانے میں افطار پروگرام میں، جس میں روزہ افطار کرنے کے ساتھ ساتھ ترک سفارت کاروں اور امارت اسلامیہ کے عہدیداروں نے تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا، فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نےپر زور لہجہ میں کہا کہ ترکی افغانستان کے تعلیمی شعبے میں بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں افغانستان کی ترقی کے مقصد سے مشترکہ منصوبے شروع کرے گا۔
صالح ساغر نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم مجموعی طور پر افغانستان میں تعلیم کے مسئلے کو حل نہ کر سکیں لیکن اچھے تجربے کے حامل ایک عالمی ادارے کے طور پر ہم افغانستان کے عوام اور قوم کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم کے میدان میں اپنے تجربے اور ہمیں دستیاب وسائل کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وزیر اور ان کے ساتھیوں کے تعاون سے ہم تعلیمی میدان میں اپنی مدد اور تربیت جاری رکیں گے۔
