Turkish group IHH to fund radical Islamic groups in South Asiaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ترکی پاکستان کے راستے پر چلتے ہوئے مسلم ممالک کا نیا سرپرست بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان اور نیپال کے خلاف ترکی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں ہوا ہے۔ ترکی نے ہند – نیپال سرحد کے ساتھ اپنا بیس کیمپ بنانے کے لئے القاعدہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو بھیج دیا ہے۔ ترکی کی جانب سے نیپال کو خطرناک صورتحال میں پہنچانے کے لئے القاعدہ کے حامی ان دہشت گردوں نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اگر ان دہشت گردوں کو جلد از جلد قابو نہ کیا گیا تو وہ نیپال ، ہندوستان پر بد امنی پیدا کرسکتے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کے ایک خیراتی ادار ے کو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعد کی حمایت یافتہ ٹیم کو نیپال کو برباد کرنے اور ہندوستان میں بدامنی پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق نیپال میں ترکی کا یہ ادارہ نیپال میں ‘اسلامک یونین نیپال ‘ کے ساتھ بھی مل کر کام میں مصروف ہے۔ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی اس تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم خطرناک دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے جو مطلوب ہیں۔ ان دہشت گردوں کی مدد سے ، ترکی کی تنظیم جہادی نیٹ ورک تیار کر رہی ہے۔ نیوز اینڈ انویسٹی گیشن اخبار ‘ ناردک مانیٹر ‘نے ترکی کی اس دہشت گردانہ سازش کو لیکر رپورٹ شائع کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے ترکی کی خفیہ ایجنسی یعنی ایم آئی ٹی براہ راست ذمہ دار ہے۔ آئی ایچ ایچ کو تر کی نیپال کو نشانہ بنانے اور ہندوستان میں بد امنی پھیلا نے بھیج رہا ہے۔ آئی ایچ ایچ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تنظیم نے نیپال میں ہیومن سروسز( انسانی خدمات) کے نام پر متعدد منصوبے چلانے کا آغاز کیا ہے۔

خاص طور پر آئی ایچ ایچ کے نشانے پر وہ علاقے ہیں جو ہندوستان کی سرحد کے بہت قریب ہیں۔ یہ تنظیم ہند – نیپال سرحد پر بسنے والی مسلم کمیونٹی میں تیزی سے قدم جمارہی ہے اور بین الاقوامی جہادی گروہوں کے ساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے جہادی نیٹ ورکس تیاری کر رہی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایچ ایچ براہ راست نیپال کی مسلم ایسوسی ایشن اسلامک نیپال یونین کے ساتھ مل چکا ہے ، جس کو ترکی سے براہ راست مالی اعانت فراہم ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس این اور آئی ایچ ایچ کے مابین یہ معاہدہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ آئی ایچ ایچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ، آئی ایچ ایچ نے شام میں سرگرم عمل کئی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ، آئی ایچ ایچ ترکی کی خفیہ ایجنسی کا ایک پیادہ ہے ، جسے مختلف ممالک میں جہادی گروپ بنانے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *