اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج (جمعرات) دوروزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دوران قیام وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے-

پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کے دوران اصل موضوع دو طرفہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور اقتصادی رشتوں کو مستحکم کرنا رہے گا۔

خارجہ دفتر نے کہا کہ ترک صدر دونوںممالک کے درمیان روایتی وابستگی و یکجہتی اور قربت کو اجاگر کرنے اور پاکستان ترکی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید فروغ دینے اور گہرائی لانے کے لیے 13،14فروری کو پاکستان کے دورے پر رہیں گے۔

مسٹر اردوغان کے ہمراہ ان کے کابینی رفقاء،سینیر حکومتی عہدیداران اورمعروف صنعتکاروں کا ایک وفد آرہا ہے۔وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جمعہ کو لگاتار چوتھی بار پاکستان ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کی لگاتار چوتھی بار مشترکہ صدارت کریں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے۔

توقع ہے کہ ترکی اور پاکستان ایچ ایل ایس سی سی اجلاس کے دوران ہونے وا لی کچھ مفاہمتوں پر باقاعدہ عمل آوری کے لیے کئی اہم معاہدوں /یادداشتہائے مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیعر اعظم عمران خان ترک صدر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل ہونے کے لیے مدعو کریں گے ۔

انہوں نے ترکی کی ایک خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیںامید ہے کہ رابطہ اور مضبوط کرنے کے لیے ےو¿ترکی سی پیک کو استعمال کرنے میں شامل ہوجائے گا ۔مسٹر خان اس امر کے متمنی ہیں کہ ترک صنعتکار و تاجر پاکستان کے کان کنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں اور تکنالوجی کے تبادلہ کے پراجکٹوں میں شرکت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *