بیروت: شمال مغربی شام میں ترکی کی بمباری سے شام کی حکومت کی وفادار فوج کے 9سپاہی ہلاک ہو گئے۔ جس خطہ مینیہ بمباریہوئی وہاں ترکی کے حمایت یافتہ باغی سرکاری فوجوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنگ کر رہے ہیں۔
شامی سرکاری فوج اب تک باغیوں کے آخری بڑے ٹھکانے ادلب کے کئی مقامات،جہاں سے اس لڑائی کے دوران کم و بیش10لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے، سخت جنگ کے بعد بازیاب کرالیے ۔
شام میں برطانیہ مقیم حقوق انسانی نگراں گروپ کے مطابق لڑائی دوشنبہ کو بھی جاری رہی جس میں طرفین کا زنردست جانی نقصان ہوا اور جہادیوں کے غلبہ والے خطہ کے کے اطراف دونوں گروپوں میں زبردست جنگ میں فریقین کے 100سپاہی ہلاک ہوگئے۔جن میں 41حکومت کی وفادار فوج کے اور 53جہادی اور شامی فوج کے باغی ہیں۔
مجموعی طور پر دو شنبہ کو حکومت کی وفادار فوج ک نے جنوبی ٹھکانے کے جانب بڑی تیزی سے پیش قدمی کی لیکن ایم4-شاہراہ سے متصل نیراب شہر ترک حمایت یافتہ باغیوں کے ہاتھوں ہار گئی۔حقوق انسانی نگراں گروپ نے بتایا کہ ترکی کی بمباری میں نیراب کے قریب چار سرکاری فوجی اور پانچ سرکاری فوجی مشرق میں واقع سراقیب شہر کے قریب مارے گئے۔
باغی فوجی پہلے ہی گذشتہ ہفتہ نیراب میں ،جس پر اس ماہ کے اوائل میں سرکاری افواج نے قبضہ کر لیا تھا لیکن کئی گھنٹوں بعد دوبارہ اس کے ہاتھوں سے نکل گیا تھا، داخل ہو چکے تھے۔
سراقیب پر ، جو ایم4-کے چوراہے اور ایک دیگر اہم شاہراہایم5-کے قریب واقع ہے ،8فروری سے ہی سرکاری افواج کے زیر نگیںہے۔