استنبول(اے یو ایس ) ترکیہ میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے سیاح خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ اس ویڈیو کے باعث ترکیہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والی اس ہلچل نے حکام کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کردیا۔
ویڈیو کلپ استنبول کی سڑک پر پیش آنے والا واقعہ کا تھا۔ یہ ویڈیو ایک راہگیر نے بنائی تھی۔ ویڈیو میں ایک عوامی گاڑی کے ڈرائیور کو ایک غیر ملکی خاتون سیاح پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس خاتون نے ڈرائیور کو مزید رقم دینے سے انکار کیا تھا۔ ڈرائیور نے حملہ کے بعد خاتون کے بیگ سے گرنے والی رقم اکٹھی کی اور پھر فرار ہو گیا۔جس سڑک پر حادثہ پیش آیا وہاں دکان کے مالکان اور پیدل چلنے والے سیاح خاتون کو بچانے میں کامیاب رہے۔ ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ راہگیر بھی ڈرائیور کو غیر ملکی سیاح سے دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بعد ازاں مقامی حکام نے کارروائی کی اور ڈرائیور کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
استنبول میونسپلٹی نے استنبول کے علاقے بیوگلو میں ایک غیر ملکی سیاح کو ٹکر مارنے کی بنیاد پر ڈرائیور کا لائسنس واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ڈرائیور کو قانونی شکایت کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور اس کیس میں اسے قید بھی ہو سکتی ہے۔استنبول کے میئر کے ایک معاونایکریم اماموگلو نے کہا کہ میونسپلٹی اس وقت تک اس طرح کے واقعات کا تدارک کرتی رہے گی جب تک کہ وہ ان کا خاتمہ نہیں کر دیتی۔ترکی میں سیاحوں کو بعض اوقات شرمناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ کرایہ کے تنازع کی وجہ سے عوامی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی طرف سے ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔