Twelve killed, 32 injured in Barmer bus-truck smashتصویر سوشل میڈیا

جے پور: راجستھان کے باڑمیر ضلع میں بدھ کے روز ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ جانے سے کم و بیش12افراد زندہ جل کر ہلاک اور32دیگر جھلس گئے۔ ضلع کے پچ پدرا تھانہ علاقے کے بھانڈیا واس گاؤں کے قریب ہونے والے ا س اندوہناک سانحہ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس کھچا کھچ بھری تھی باڑ میر ضلع کلکٹر لوک بندھو نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو جو زیادہ زخمی تھے علاج کے لیے جودھپور ریفر کر دیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کو مرہم پٹی کر کے چھوڑ دیا گیا۔ جس اسپتال میں لاشیں اور زخمیوں کو لے جایا گیا تھا وہاں افرا تفری کا عالم تھا ۔

شاہ رخ نام کے ایک مسافر نے میڈیا کے نمائند وں کو بتایا کہ حادثہ کے وقت بس کھچا کھچ بھری تھی۔ایک اور اندہ بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ وہ عقبی سیٹ پر بیٹھا تھا اور ٹکر ہوتے ہی کھڑکی سے کود گیا ۔ اس نے بتایا کہ جو لوگ پیچھے بیٹھے تھے کسی طرح کھڑکیوں سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے لیکن جو مسافر درمیان میں اور آگے تھے وہ ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے ہلاک شدگان کے لو احقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو50ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی باڑ میر ڈوٹرکٹ کلکٹر سے بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ زخمیوں کے مناسب علاج کویقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *