Two dead after 6.4 magnitude California quake leaves 70000 without powerتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:مریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے یوریکا کے علاقے میں منگل کی صبح 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سڑکوں اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کی تیز گڑگڑاہٹا اور جھٹکوں نے رہائشیوں کو، جو گہری نیند میں تھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور وہ خوف زدہ ہوکر گھوں سے باہر نکل آئے۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

مقامی اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے بتایا کہ متعدد جگہوں پر گیس رسنے کی خبریں ملی ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور آتشزدگی کا واقعہ بھی ہوا تاہم انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فرنڈیل کے اندر اور باہر دریائے ایل پر فرنڈیل پل میں دراڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔زلزلہ کا مرکز، جو کہ نصف شب میں دو بج کر34منٹ پر آیا، بحرالکاہل میں فورٹونا سے 15 میل کے فاصلے پر واقع 12,000 افراد پر مشتمل شہر ہمبولٹ کاؤنٹی میں تھا یہ علاقہ جو کیلیفورنیا کے جنگلات والے ریڈ ووڈ کوسٹ کا حصہ ہے ۔

فورٹونا یوریکا کے قریب ہے اور سیکرامنٹو کے شمال مغرب میں تقریباً 280 میل کی مسافت پر ہے۔ ہمبولٹ کاو¿نٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، زلزلے دو افراد ہلاک اور12 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی نشاخت ایک 72 سالہ اور ایک 83 سالہ بزرگ کے طور پر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *