شملہ:(اے یو ایس) ) ہماچل پردیش میں بھاری بارشوں کے درمیان بادل پھٹنے کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے دو ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ۔ شملہ میں لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ بادل پھٹنے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جس کے سبب آنے والے پانی کے ریلے میں کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے کلو ضلع کے ملانا اور منی کرنا کا ریاست کے بقیہ حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ افسران کے مطابق شملہ ضلع میں چھ افراد لاپتہ ہیں۔شملہ میں ڈھلی سرنگ کے واپس ہونے والی لینڈ سلائڈنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد مہاجر مزدور ہیں اور جس وقت واقعہ پیش آیا وہ سڑک کنارے ایک خیمہ میں سو رہے تھے۔زخمیوں کو علاج کے لئے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ملبہ کی زد میں کچھ گاڑیاں بھی آئی ہیں۔ دریں اثنا، کلو اور کنور اضلاع میں اچانک سیلاب آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کلو کے چوجھ گاو¿ں میں مویشیوں کے علاوہ کم از کم چار لوگ بہہ گئے۔ لینڈ سلائڈنگ کے سبب راحتی ٹیم بھی پھنس گئی ہے۔دریں اثناءملانا میں دو بجلی منصوبہ میں کام کر رہے تقریباً 25 سے 30 ملازمین اچانک سیلاب کے سبب نقصان زدہ ایک عمارت میں پھنس گئے، جنہیں محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وادی منی کرن کے تمام آبی ذخائر میں بہت زیادہ بہاو¿ نظر آ رہا ہے۔ لارجی، پنڈوہ اور بلاسپور کے عہدیدار ہائی الرٹ پر ہیں۔ ضلع کلو میں منیکرن کے قریب بدھ کو بادل پھٹنے سے کم از کم چار سے چھ افراد لاپتہ ہوگئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ گرودیو سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ یہاں منیکرن وادی کے چوجھ گاو¿ں میں موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب میں چار سے چھ لوگ اور کئی مویشی بہہ گئے۔دریں اثنا کسول-جیمالا روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک ریسکیو ٹیم چلال پنچایت کے چوجھ گاو¿ں کے راستے میں پھنس گئی ہے۔
ریسکیو آپریشن کے لیے فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔شملہ میں بھی موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے، جہاں دھلی سرنگ کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی اور دودیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلّو ضلع کی ٹی بھونتر تحصیل کے ملانا پروجیکٹ-II میں صبح 7.35 بجے اچانک سیلاب کی وجہ سے 25 سے 30 مزدورایک عمارت کے اندر پھنس گئے تھے۔ سب کو بحفاظت بچا لیا گیا۔