Two houses collapsed due to rain in MP, 6 killedتصویر سوشل میڈیا

ریوا/سنگرولی: (اے یو ایس ) اتوار کو مدھیہ پردیش کے ریوا اور سنگرولی اضلاع میں بارش کے باعث دو مکانات گرنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔ ان میں سے چار افراد ضلع ریوا میں جبکہ دیگر دو افراد سنگرولی ضلع میں فوت ہوئے۔

ریوا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ الیاہ راجہ ٹی نے کہا کہ اتوار کی صبح شدید بارش کی وجہ سے کچا مکان کے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں منوج پانڈے (35) ، ان کی والدہ کملی پانڈے (60) اور منوج کی دو بیٹیاں کاجل (آٹھ) اور آنچل (سات) شامل ہیں۔ الیاہ نے بتایا کہ یہ سب اس کے گھر کے ملبے تلے دب گئے تھے جب اتوار کی صبح اس کا مکان اس علاقے میں شدید بارشوں کے دوران گر گیا تھا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ منوج کی ایک اور بیٹی شرجل اس حادثے میں زخمی ہوئی ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ گاو¿ں والوں نے ملبے تلے دبے ان لوگوں کو نکالا تاہم ان میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران ، سنگرولی ضلع میں واقع جینت چوکی کے انچارج ابھی منیو دویدی نے بتایا کہ سنگرولی ضلع سے تقریبا 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ونڈھی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سیلو بستی میں مسلسل بارش کی وجہ سے اتوار کی علی الصباح ایک کچی آبادی منہدم ہوگئی۔

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ نیرج منڈا (10) اور اس کا چھوٹا بھائی سنیکا منڈا (3) مرنے والوں میں شامل ہیں۔ دویدی نے بتایا کہ اس حادثے میں ان کی بہن راگنی منڈا (3) اور والد گولا منڈا (32) اور والدہ ونیتا منڈا زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں راگنی منڈا کی حالت تشویشناک ہے۔ اس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت گھر کے تمام افراد گھر کے اندر سو رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *