Two Iranian actresses arrested amid protestsتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس ) ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہار یکجہتی کرنے پر دو معروف اداکاراو¿ں کو گرفتار کرلیا گیا۔ہینگامہ قاضیانی اور کتاےون رےاحی نامی اداکاراﺅں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور سوشل میڈیاپر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔

سرکاری میڈیا نے عدالتی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات اور مظاہروں سے متعلق تبصروں پر بہت سے فلم اداکاروں،ادکاراؤں اور کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا۔انہیں اس لیے طلب کیا گیا کیونکہ انہوں نے مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں ہونے والے مظاہروں اور سڑکوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کی حمایت میں سوشل میڈیا اور دیگر ابلاغی ذرائع پر اشتعال انگیز بیانات جاری کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *