Two JeM terrorists arrested by security forces in J Kتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:(اے یوایس) پولیس نے پیر کو بتایا کہ ا±نہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ میںجیش سے وابستہ دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایک بیان کے مطابق پولیس،فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ونتی پورہ، ترال علاقے میں جنگجوﺅں کے مذکورہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان جنگجوؤں کو پناہ اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت شیزان گلزار بیگ ساکن گڈی کھل چرسو اور وسیم الرحمان شیخ ساکن مڈورہ کے طور کی گئی ہے اور ان سے دھماکہ خیز مادہ اور قابل اعتراض مواد اشیا بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مقیم انتہاپسند کمانڈروں کے رابطے میں تھے۔

ان میں سے ایک پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھی گیا تھا جہاں اس نے انتہاپسند کمانڈروں سے ملاقات کی تھی۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر7کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *