Two killed and 3 wounded in Southern California 7-Elevenتصویر سوشل میڈیا

لاس اینجلس: امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا میں پیر کی صبح 7-الیون چین کے چار اسٹورز پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ یقین کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے چار میں سے تین واقعات میں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ دیر رات 1:50 بجے دریا کے کنارے پیش آیا، اس کے بعد 39 کلومیٹر دور سانتا اینا میں صبح 3:20 پر گولی باری ہوئی۔

سانتا اینا پولیس کی ترجمان سارجنٹ ماریا لوپیز نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سانتا اینا میں گولی باری کرنے والے نے ہی 7 الیون کی دکانوں پر پیر کی صبح 4:18 بجے گولی باری کی۔7الیون انک نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین اور ان کے پریواروں کے ساتھ ہماری تعزیت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس واقعہ سے متعلق جانکاری جمع کر رہے ہیں اور مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیا ں موقع پر تعینات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *