Two local LeT militants surrender after an appeal from their parentsتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: گذشتہ دنوں جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاو¿نٹر کے دوران دو دہشت گردوں نے اپنے اہل خانہ کی اپیل اور پولیس کی درخواست پر ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے ان دونوں دہشت گردوں کے پاس سے مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس کا علم وہ سکا ہے کہ ان کا تعلق کس اتہاپسند گروپ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آدھی رات کے قریب کولگام کے ہدیگام گاو¿ں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کی جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور انکاو¿نٹر شروع ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *