لندن : انگلینڈ کے شہر لسسٹر میں درگا مندر کے باہر مسلم کمیونٹی کے 200 سے زائد افراد نے احتجاج کیا۔ اس دوران لوگوں کو اللہ اکبر کے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے۔ جس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔دراصل اگست کے اواخر میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے ہی انگلینڈ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے۔
انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں میچ کے بعد مبینہ طور پر ہندو اور مسلم گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسی دوران ایک بار پھر مسلم برادری نے ہندو مندر کے باہر احتجاج کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم سپون لین میں واقع درگا بھون ہندو مندر کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران لوگوں نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔ مقامی انتظامیہ کو جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی، کارروائی کی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ لوگوں کو مندر کی دیواروں پر چڑھتے بھی دیکھا گیا۔ تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔