Two Palestinian women killed as tensions mount in West Bankتصویر سوشل میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس:(اے یو ایس ) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز الخلیل شہر کے وسط میں دو مختلف واقعات میں دو فلسطینی خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان میں سے ایک فلسطینی خاتون جان لیوا حملے کی نیت سے فوجیوں کی جانب دوڑ رہی تھی جبکہ دوسری خنجر بردار خاتون نے ایک اسرائیلی فوجی کو چھرا گھونپ دیا ۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایک پولیس اہل کار پر چاقو سے وار کیا تھا۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون نے حرمِ ابراہیمی کے قریب سرحدی پولیس کی ایک چیک پوسٹ کا رخ کیا اور ایک پولیس اہل کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں پولیس اہل کار معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور خاتون کو ختم کر دیا گیا۔الخلیل شہر میں تقریبا ایک ہزار یہودی آباد کار سخت فوجی حفاظت کے سائے میں مقیم ہیں۔ شہر میں دو لاکھ فلسطینی بستے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کے روز جینن کے قریب ایک اسرائیلی کارروائی میں سپاہیوں نے اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں جمعرات کے روز تل ابیب میں حملہ کر کے تین اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے والے بندوق بردار کے دو بھائیوں کو لے کر جارہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *