تل ابیب: (اے یو ایس ) اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فائرنگ سے کم از کم دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ان دو ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فائرنگ میں 25 سالہ محمد عزیز کو سینے پر گولی لگی ، جبکہ 28 سالہ عبدالرحمان کو سر میں گولی لگی۔ جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس بارے میں اسرائیلی فوج کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں ایک آپریشن کیا جارہا تھا۔ جہاں دو مشکوک افراد اور فوج کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ ‘اسرائیلی فوج نے کسی جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
تاہم ماہ مارچ سے اب تک 52 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ کا مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات سے تھا۔ ان میں ایک امریکی شہریت کی حامل الجزیرہ سے وابستہ صحافی شیرین ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔ جنہیں اسرائیلی فوج نے گولی مار کر کوریج کے دوران شہید کردیاتھا۔اسرائیلی فوج تقریبا ہر روز مغربی کنارے میں اسطرح کے آپریشن لانچ کرتی ہے۔ اس عرصے میں 19 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے اکثریت سویلینز کی ہے۔