Two potential successors to Palestinian president Abbas named to top PLO postsتصویر سوشل میڈیا

بیت المقدس:(اے یو ایس)تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے اپنی کمان میں محدود تبدیلیاں کر کے فلسطینی صدر محمود عباس کے د طاقتور جانشینوںکو تنظیم کے اعلیٰ عہدوں پر مقرر کر دیا گیا۔ جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں قومی کونسل کے نئے سربراہ کا انتخاب ، متوفی مذاکرات کار صائب محمد صالح عریقات کی جگہ حسین الشیخ کا تقرر اور مستعفی ارکان کی جگہ متبادل ارکان کا انتخاب شامل ہے۔اس موقع پر پی ایل او کی اعلی ترین قانون ساز اتھارٹی فلسطینی مرکزی کونسل نے روحی فتّوح کو سلیم زعنون کی جگہ قومی کونسل کا سربراہ منتخب کر لیا۔

زعنون اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے سبب مستعفی ہو گئے تھے۔قومی کونسل کا اجلاس دو روز تک جاری رہا۔ اس دوران میں فتح موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رہ نما حسین الشیخ کو صائب عریقات کی جگہ مقرر کر دیا گیا۔ عریقات ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل فوت ہو گئے تھے۔تنظیم آزادی فلسطین کی قومی کونسل کا اجلاس فلسطینی گروپوں کے بائیکاٹ کے بیچ منعقد ہوا۔ ان گروپوں میں پاپولر فرنٹ، فلسطینی نیشنل انی شیئٹو اور پیپلز پارٹی شامل ہے۔ پی ایل او کے اجلاسوں میں حماس اور اسلامی جہاد تنظیمیں بھی شریک نہیں ہیں۔ ان گروپوں کو کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او کی مجلس عاملہ کے ارکان کے ناموں کا دوبارہ سے اعلان کیا ہے۔ محمود عباس مجلس عاملہ کے سربراہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ دیگر ارکان عزام الاحمد ، زیاد ابو عمرو ، احمد مجدلانی ، واصل ابو یوسف ، احمد بیوض التمیمی ، علی ابو زہری ، فیصل عرنکی ، بسام الصالحی ، صالح رافت ، عدنان الحسینی ، احمد ابو ہولی ، حسین الشیخ ، رمزی رباح ، محمد مصطفی اور رمزی خوری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *