Two PTI MNAs arrested after bail cancellationتصویر سوشل میڈیا

سندھ:(اے یو ایس ) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کو ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہاو¿س پر کیے گئے حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جمال مندوخیل کی جانب سے وکیل راجا نذیر پیش ہوئے اور عدالت سے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

دریں اثنا ملزمان کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے ملزمان کے حق میں دلائل دیے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عطااللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔دونوں ملزمان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 19 اپریل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان گیٹ توڑ کر سندھ ہاو¿س میں داخل ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز فہیم خان اور عطااللہ نیازی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔پی ٹی آئی کے کارکن منحرف اراکین قومی اسمبلی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہاو¿س پہنچے تھے اور ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے ہوئے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ نیازی کی قیادت میں کارکن سندھ ہاو¿س کے قریب احتجاج کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *