Two road accidents kills 5, injures 5 in Northern Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان میں دو مختلف سڑک حادثات میں کم از کم 6افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ ملک کے شمالی صوبے سمنگان میں ہوا جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اندوہناک واقعہ سمنگان ۔بغلان ہائی وے پر اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی کے پلٹ جانے سے پیش آیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے ایک عہدیدار سید عثمان حمیدی کے مطابق تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ان تینوں میتوںاور پانچ زخمیوں کو، جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے، کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

صوبہ بدغیس میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، جس میں ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ہلاکت خیز حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے پیش آیا۔ جب ایک تیز رفتار ٹرک صوبائی دارالحکومت قلعہ نو کے باہر بند سبزاک کے علاقے میں پلٹ گیا۔ واضح ہو کہ گذشتہ چند ہفتوں میں ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد ٹریفک حادثات میں 33 سے زائد افراد ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ لاپروائی سے ڈرائیونگ، خستہ حال سڑکیں، تکنیکی خرابی کی شکار گاڑیاں، اور ٹریفک ضابطوں پر عمل نہ کرنا افغانستان میں ٹریفک حادثات میں حالیہ اضافے کا اصل سبب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *