Two Saudi nationals executed for killing parents, siblingsتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس )سعودی عرب میں دو افراد کو مکہ میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے جرم میں پیر کو سزائے موت دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے دونوں کی سزائے موت کی تصدیق کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق، عبدالعزیز بن فہد بن غزائی الحارثی اور بہن عہود نے اپنی والدہ اور دو بھائیوں عبدالرحمن اور عبداللہ کو رات کے کھانے میں نیند کی گولیاں دیں۔اس سے اگلے صبح انہوں نے سوئی ہوئی والدہ اور عبدالرحمن اور عبداللہ ،جو کہ ہوش میں تھا، کو گولی مار دی۔

تینوں کو قتل کرنے کے بعد دونوں مجرموں نے لاشوں کو اپنے ایک ملکیتی ریسٹ ہاو¿س میں منتقل کیا اور اپنے والد کو بھی اس مقام پر بلا کر گولی مار دی۔اس کے بعد انہوں نے دانستہ پٹرول اور گیس لیک کی اور لاشوں کے ساتھ اس جگہ کو جلا دیا۔جرم ثابت ہونے پر متعلقہ عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *