Two sisters holding hands among six killed in landslide in Karnatakaتصویر سوشل میڈیا

تروننتھا پورم:(اے یو ایس)کرناٹک کے شمالی کنڈاورجنوبی کنڈ اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے سے دو بہنوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولس کے مطابق مرنے والوں میں شامل دونوں بہنوں کی لاشیں اس حالت میں ملیں کہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں ۔پولس ذرائع نے بتایا کہ اتر کنڈ ضلع کے بھٹکل تعلقہ کے متالی گاو¿ں میں واقع ایک پہاڑ کا ایک حصہ ان کے گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا واقعہ جنوبی کنڈ ضلع کے سبرامنیا میں پیش آیا جہاں دو بہنوں کی لاشیں ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے ہوئے پائی گئیں۔

پہاڑ کا ایک حصہ گھر پر گرنے سے دو بہنیں دم توڑ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ 11 سالہ شروتی اور چھ سالہ گیان شری کی لاشیں طویل ریسکیو آپریشن کے بعد نکالی گئیں۔ یہ حادثہ پیر کو پیش آیا اور ہلاک ہونے والی لڑکیوں کے والد کا نام کسم دھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبرامنیا میں پیر کی شام سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شام سات بجے کے قریب ایک زوردار شور ہوا اور شروتی جو گھر کے برآمدے میں کتاب پڑھ رہی تھی یہ سوچ کر گھر کے اندر بھاگی کہ اندر سے آواز آرہی ہے۔اس نے بتایا کہ گیان شری بھی بھاگ کر گھر کے اندر گئی اور اسی وقت ان کے گھر پر پہاڑ گرا۔

واقعے کے وقت کچن میں کام کرنے والی بچیوں کی والدہ یہ سوچ کر باہر آئیں کہ بیٹیاں باہر ہوں گی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راستے میں درخت گرنے اور پانی کی وجہ سے فوری امدادی کارکن موقع پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *