Two suspected Jaish terrorists arrested in Delhi, terror plot busted: Copsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس) دہلی میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ایک بڑی دہشت گردانہ حملہ کی سازش ناکام بنا دی۔ اسپیشل سیل نے ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو پیر کی شب گرفتار کیا۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے منگل کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر پولیس نے دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو گذشتہ رات تقریباً 10:15 بجے یہاں سرائے کالے خاں واقع ملینیم پارک کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت عبد اللطیف میر (22) اور محمد اشرف کھٹانہ (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جموں و کشمیر کے باشندے ہیں۔ ان کے قبضے سے دو پستول اور دس کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں قومی دارالحکومت میں کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دونوں کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ ضلع کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ راجدھانی دہلی کے دھولا کنواں علاقے میں تصادم میں ایک مشتبہ دہشت گرد پکڑا گیا تھا۔ اس کی پہچان ابو یوسف کے طور پر کی گئی تھی۔ اس کا تعلق دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) سے تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دھولا کنواں سے قرول باغ کو جوڑنے والی رج روڈ کے پاس انکاو¿نٹر کے بعد اس دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے دو آئی ای ڈی اور ایک پستول برآمد ہوا تھا۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ آئی ایس آئی ایس کا مشتبہ دہشت گرد ایک بائیک پر سوار تھا۔ اس مشتبہ دہشت گرد کے پاس 15 کلو دھماکہ خیز مادہ تھا۔ حالانکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سے پریشر کوکر سے بنا آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دراصل، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشتبہ دہشت گرد راجدھانی میں دہشت پھیلانے کے ارادے سے گھسا ہے۔

اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے دھولا کنواں کے پاس مشبہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کردی۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کے مطابق پکڑا گیا شخص آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *