Two TRF militants killed in Shopian encounterتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:(اے یوایس) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلہ بل گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں دو انتہاپسند مارے گئے ۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سلامتی دستوں کی جاری انتہاپسندی مخالف کارروائی میں ہلاک انتہاپسندوں کی شناخت شوپیان کے دھان گام کے سمیر احمد شاہ اور پلوامہ کے تکیہ وہگام کے رئیس احمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔

ان دوں کو ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شوپیان کے کلہ بل گاؤں میں گھیرلیا گیا تھا ۔ اور جیسے ہی پولیس، فوج کی34 آر آر اور سی آر پی ایف پر مشتمل سلامتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ان کی تلاش میں اپنی کارروائی شروع کی تو روپوش انتہاپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولس کے مطابق ان دونوں انتہاپسنوں کا تعلق سلامتی دستوں پر متعدد حملوں اور غیر فوجیوں پر زیادتیوں کے کئی دہشت گردانہ واقعات میں ملوث گروپ سے ہے۔جائے تصادم سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارو د بر آمد ہوا ہے۔ایک علیحدہ واقعہ میں پولس نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر اونتی پورہ میں جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *