Two women among 5 Yamenis killed in Houthi shelling on residential area in Maribتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یوایس) یمن کے صوبے مارب میں ایک رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

العمالقہ بریگیڈز نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے مارب میں حریب اور الجوبہ ضلعوں کو ملانے والے راستے پر واقع پلوں کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا۔ادھر العمالقہ بریگیڈز کی فورسز نے مارب کے ضلع العبدیہ میں متعدد دیہات کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے صاف کر دیا۔ اس وقت الجوبہ ضلع کے پہاڑی سلسلے میں العمالقہ بریگیڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

مارب صوبے کے جنوب میں مختلف محاذوں سے حوثی جنگجوؤں کے اجتماعی فرار کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ العمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے کی جانب مزید عسکری کمک پہنچائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد لڑائی کا سلسلہ جاری رکھنا اور مارب کے جنوب میں بقیہ اضلاع کو حوثیوں سے پاک کرنا ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ مارب، البیضاءاور تعز صوبوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں حوثی ملیشیا کے خلاف 31 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں حوثیوں کے 160 ارکان ہلاک اور 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *