U.K. imposes new lockdown on London over new COVID-19 strainتصویر سوشل میڈیا

لندن:برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایک نئی قسم کو، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ، مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لندن، جنوب مشرقی اور مشرقی انگلستان اور ویلز میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا جس سے تقریباً21ملین افراد گھروں تک محدود ہو جائیں گے۔

اس نئے قسم کے وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس ویٹی نے لوگوں کو زیادہ چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سے کووڈ 19 وبائی امراض کا سبب بنتا ہے اور یہ 70 فیصد زیادہ متعدی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے مساوی ٹئیر فور بھی متعارف کروادی ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹئیر فور کا اطلاق لندن سمیت ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں اتوار سے ہوگا، کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقوں میں غیر ضروری اشیا کی دکانیں، جم اور ہیر ڈریسر بند رہیں گے، ٹئیر فور میں لوگ کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کئیر کیلئے گھر سے نکل سکیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے، ٹئیر فور پر نظر ثانی 30 دسمبر کو ہوگی، لوگ نئے نیو ائیر پر بھی قواعد کا خیال رکھیں۔

بورس جانسن نے ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے اور بیرون ملک جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *