U.S. charges Chinese company Hytera with conspiring to steal techتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ نے چینی کمپنی پر موٹرولا کے ملازمین کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی چوری کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایک چینی کمیونی کیشن کمپنی نے موٹرولا کے ملازمین کو ان کی ٹیکنالوجی چرانے کے لیے بھرتی کیا۔

محکمہ انصاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے شکاگو میں مقیم موٹرولا سلیوشن انک کے سابق ملازمین کے ساتھ مل کر موٹرولا کی تیار کردہ ڈیجیٹل موبائل ریڈیو ٹیکنالوجی کو چوری کرنے کی سازش کی تھی۔فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ چینی کمپنی ہائٹیرا کمیونی کیشننے موٹرولاکے متعدد ملازمین کو 2007 اور 2020 کے درمیان خفیہ معلومات چرانے کی ہدایت کی تھی تاکہ اس کی ڈیجیٹل موبائل ریڈیو ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔

فرد جرم میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ چین میں قائم ہائٹیرا کمیونی کیشن کارپ ایل ٹی ڈی نے موٹرولا سلیوشنکے ملازمین کو بھرتی کیا اور ان کی خدمات حاصل کیں اور انہیں اجازت کے بغیر موٹرولا سے ملکیتی اور تجارتی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ موٹرولا میں اب بھی کام کرنے والے کچھ ملازمین نے مبینہ طور پر موٹرولا کے اندرونی ڈیٹا بیس سے تجارتی خفیہ معلومات کا استعمال کیا اور ہائٹیرا میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے اپنے ارادوں کو بیان کرتے ہوئے کئی ای میلز بھیجے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *