U.S. imposes new sanctions on Iran oil exports, targets Chinese firmsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکا نے ایران کی پیٹروکیمیکل اورپیٹرولیم کی تجارت میں ملوث ہونے کے شبہ میں بعض کمپنیوں پر،جن میں سے بعض چین میں قائم ہیں، پابندیاں عائد کردی ہیں۔علاوہ ازیں امریکہ نے تہران پر اپنی معاشی پابندیوں کو نافذکرنے کے لیے مزید اقدامات کی بھی دھمکی دی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے چین کی دو کمپنیوں ڑونگ گو اسٹوریج اینڈ ٹرانسپورٹیشن کمپنی لمیٹڈ اور ڈبلیو ایس شپنگ کمپنی لمیٹڈ پر پابندیاں عائد کی ہیں امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور ہندوستان میں ایرانی بروکرز اور فرنٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے (مشترکہ جامع لائحہ عمل،جے سی پی او اے) کی بحالی کے لیے بالواسطہ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔بلینکن نے ایک بیان میں کہا کہ ”جیسا کہ ایران نے جے سی پی او اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو تیزکرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،تو اسی تناسب سے ہم بھی ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل کی فروخت پرپابندیوں کے نفاذ میں تیزی لاتے رہیں گے۔یہ پابندیاں جے سی پی او اے کے تحت ہٹائی گئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے یہ اقدامات باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ان کا مقصد ایران کی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات کو سختی سے محدود کرنا ہے۔بلینکن نے خبردارکیا کہ اس طرح کی فروخت اور لین دین میں ملوّث کسی بھی شخص کو فوری طور پراس عمل سے باز آجاناچاہیے تاکہ وہ امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے سے بچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *