U.S. Navy fighter jet accident in South China Sea injures 7تصویر سوشل میڈیا

سیول (جنوبی کوریا):: بحیرہ جنوبی چین میں مشق کر رہا امریکی بحریہ کا سی 35 ایف لائٹننگ لڑاکا طیارہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ڈیک پر اترنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں7 ملاح زخمی ہوگئے۔ فوج نے یہ اطلاع دی۔ یو ایس ایس کارل ونسن کے ڈیک پر اترتے ہوئے پائلٹ نے جہاز کے گرنے سے پہلے ہی چھلانگ لگا دی تھی۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پائلٹ کا سراغ لگایا گیا، اس کی حالت مستحکم ہے۔حادثے میں7 ملاح زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کو علاج کے لیے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیگر کا علاج جہاز میں ہی کیا جا رہا ہے۔ فوج نے کہا کہ منگل کی صبح منیلا بھیجے گئے تین ملاحوں کی حالت مستحکم تھی۔ یو ایس پیسفک فلیٹ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے اور تائیوان پر مسلسل دباو¿ بڑھا رہا ہے۔ ایسے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس علاقے میں مشقیں تیز کر دی ہیں، جسے وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ‘نیویگیشن آپریشنز کی آزادی’ کہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *