U.S. prepares to execute first woman in nearly 70 yearsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکہ میں 16سال قبل انجام دی گئی ایک روح فرسا واردات کی باز گشت اس وقت پھر گونج اٹھی جب ایک عورت کو ،جو ایک حاملہ لڑکی کو ہلاک کر کے اس کا پیٹ چیر کر اس کی کوکھ سے ایک بچی کو زندہ حالت میں نکال کر فرار ہوگئی تھی ، الزامات ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنادی گئی۔ موت کی سزا پر 8 دسمبر کو زہر کا انجکشن دے کر عمل آوری کی جائے گی۔

امریکہ میں 67 سال بعد کسی خاتون کو پہلی بار سزائے موت دی جارہی ہے ۔ خاتون کو سزائے موت سنانے کے بعد 2004 کا یہ سنگین کیس ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔امریکہ میں تقریباً20 سال کی پابندی کے بعد 3 ماہ قبل ہی موت کی سزا پھر سے بحال ہوئی ہے۔

بچی اب 16 سال کی ہو چکی ہے۔ جسے اب اس کے والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ملزم خاتون لیزا مونٹ گمری کی عمر 52 سال ہوگئی ہے اور اس کو انڈیانا کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ یہیں پر اس کوموت کی سزا دی جائے گی۔

سن 2004 میں ، مونٹ گمری نامی یہ خاتون 23 سالہ بوبی اسٹینیٹ کے گھر کتے خریدنے کے بہانے پہنچی اور 8 ماہ کی حاملہ اسٹینٹیٹ کا رسی سے گلا گھونٹ دیا اور پھر پیٹ چیر کربچہ لیکر فرار ہوگئی تھی۔

پولیس نے واقعہ کے بعد مانٹو گمری کو گرفتار کرلیا۔ ما نٹوگمری نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ اسے قتل کے چار سال بعد 2008 میں اغوا اور قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرا گیا تھا۔

مانٹو گمری نے متعدد وفاقی عدالتوں سے رجوع کیا ، لیکن ہر جگہ ان کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔ غور طلب ہے کہ آخری مرتبہ 1953 میں امریکہ میں کسی خاتون کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پچھلے 67 سالوں میں کسی بھی عورت کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *