واشنگٹن: امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، امریکہ افغان خصوصی تارکین وطن کے ویزوں کے لیے درخواست کے عمل کو آسان بنائے گا جس میں درخواست دہندگان کو صرف ایک فارم جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی( ڈی ایچ ایس) سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئے درخواست دہندگان کو، اس ہفتے سے شروع ہونے والے خصوصی تارکین وطن کی حیثیت کے لیے الگ سے درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا ہموار عمل، جو پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے ہماری جاری کوششوں کا حصہ ہے، درخواست دہندگان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور درخواست کے نپٹارے کی میعاد میں تخفیف کرنے میں معاونت کرے گا۔
