ابوظہبی:(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات نے اپنے ویلیو ایڈڈ ٹیکسوں میں تبدیلی کر دی ہے جس پر یکم جنوری 2023 سے نفاذ عمل میں آئے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کردہ ترمیمی ٹیکس منصوبے کا اعلان وفاقی قانون میں موجود گنجائش کے تحت کیا گیا ہے۔نیز خلیجی ممالک کے متفقہ ویلیو ایڈڈ معاہدے، ماضی کے تجربات اور مختلف بزنس سیکٹرز کی طرف سے آنے والی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
ترمیم کے بعد اب کوئی بھی ٹیکس نظام میں رجسٹرڈ شخص اگر قابل ٹیک اشیا فراہم کرتا ہوگا تو اسے اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنا کے لیے درخواست دے سکے۔ٹیکس کریڈٹ نوٹ جاری کیے جانے کے 14 دنوں کے اندر اندر اس استثنیٰ کے لیے درخواست دی جا سکے گی۔ تاہم فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کو یہ حق ہو گا کہ جہاں ضروری سمجھے پہلے سے رجسٹرڈ افراد کا اندراج منسوخ کر دے۔واضح رہے خلیجی ریاست میں کوئی انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا تاہم 2018 سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تیل کمپنیوں اور غیر ملکی کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس نافذ ہے جو ہوٹل کے کمرے کی لاگت کے دس فیصد کے برابر ہے۔
