UAE becomes first country to transition to 4-and-half day work weekتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے ہفتہ وار کام کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت یو اے ای دنیا کا پہلا ایسا ملک ہوگیا ہے جہاں ملازمین ہفتہ میں صرف ساڑھے چار دن ہی کام کریں گے۔ جبکہ ڈھائی دن ان کی تعطیل رہے گی۔نئے ورکنگ پلان کے تحت پیر سے جمعرات تک ساڑھے چار دن ہفتے میں کل ساڑھے چار دن کام کرنا ہوگا۔ جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے رہے گا۔ ہفتے اور اتوار ہفتہ وار تعطیل کے دن ہوں گے۔

حکومت نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔اس فیصلے کے تحت ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے تمام اداروں میں سرکاری کام کاج کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7.30 بجے سے دوپہر12بجے (ساڑھے 4 گھنٹے) تک ہوں گے۔ملک کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ فیصلے کے مطابق جمعہ کے خطبہ اور نماز جمعہ کے اوقات کو معیاری بنایا گیا ہے جو پورے سال میں ریاستی سطح پر بیک وقت دوپہر سوا بجے ہوگا۔نیا ہفتہ وار کام کا نظام عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کاروباری نقشے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا کیونکہ یہ مختلف عالمی معیشتوں اور منڈیوں کے ساتھ قومی معیشت کے انضمام کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اس کی اہم اور موثر اسٹریٹجک پوزیشن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *