UAE designates 1 individual, 5 entities as terrorists for supporting Yemen’s Houthisتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی: (اے یو ایس ) کو متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 2022 کی وزارتی قرارداد نمبر 13 جاری کی جس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے افراد، اداروں اور تنظیموں کی منظور شدہ مقامی فہرست میں ایک فرد اور 5 دہشت گرد اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان پابندیوں میں عبدہ عبداللہ دائل احمد نام کے ایک ملزم کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی اداروں میں ایکسپریس ایکسچینج اینڈ ریمیٹنس کمپنی، الحظا ایکسچینج کمپنی اور معاذ عبداللہ دایل کمپنی فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ شامل ہیں۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں سے وابستہ نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے اور ان میں خلل ڈالنے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر گہری نظر جمائے ہوئے ہے۔ہم کسی بھی فرد یا اس سے منسلک اداروں یا کسی بھی مالی یا تجارتی اداروں کے ذریعے دہشت گردوں کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس حوالے سے قوانین کا فوری اطلاق اور نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث شخص اور ادارے کے تمام اثاثے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر منجمد کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *