UAE Fatwa Council chief allows Coronavirus vaccination to save human lifeتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یوایس) اماراتی فتویٰ کونسل کے سربراہ شیخ عبداللہ بن بیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسان کے تحفظ کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین کی اجازت ہے۔

شیخ عبداللہ بن بیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وبائی امراض پورے معاشرے کیلئے خطرہ ہوتے ہیں، کورونا وائرس کی ویکسین میں غیر حلال اجزاء ہیں تو متبادل نہ ہونے پر اس کے ہی استعمال کی اجازت ہے۔

فتویٰ کونسل نے کہا کہ کورونا ویکیسن مہلک مرض سے انسان کو بچانے کیلئے ہے، طبی ماہرین ہی ویکسین کے اثرات کا اندازہ لگانے کے مجاز ہیں، ویکسین مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔

اماراتی فتویٰ کونسل کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں۔واضح رہے کہ اماراتی سرکاری نیوزایجنسی وام نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے ملائشیا کے وزیر مذہبی امور نے اماراتی فتویٰ کونسل سے مشاورت کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 844 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 24 ہزار 325 ہو گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *