دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بالسٹک میزائیلوں کو روک کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔ حوثیوں کے اس حملے سے ایک ہفتہ پہلے بھی حوثیوں کی جانب سے ہلاکت خیز حملہ کیا گیا تھا۔
حو ثیوں کے ،جو گذشتہ چھ سال سے سعودی قیادت والے عسکری اتحاد سے ،جس میں یو اے ای بھی شامل ہے، نبرد آزما ہیں،سعودی عرب پر سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملے کررہے ہیں اور17جنوری یو اے ای پر بھی یک زبردست حملہ کر چکے ہیں۔
وزارت دفا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حوثیوں کے جن میزائلوںکو روکا اور تبہ کیا گیا اس کے ٹکڑے ابو ظبی کے اطراف کے مختلف علاقوں میں گرے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
