UAE is closely monitoring situation in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”وام“ کے مطابق امارات حکومت کابل پر طالبان کے کنڑول کے بعد سے افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وام کے مطابق امارات نے افغانستان میں فوری طور پر استحکام اور سکیورٹی بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

افغانستان کے طالبان کے ہاتھوں میں جانے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں شہری ملک چھوڑنے کی آس میں جمع تھے لیکن سوموار کو ہوائی اڈے پر تعینات امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے دو افغان شہری ہلاک ہوئے جبکہ تین شہری امریکی طیارے سے لٹک کر ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران گر کر مارے گئے۔

اس افراتفری کے پیش نظر ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کناڈا سمیت دیگر ممالک افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے فوجی جہاز استعمال کر رہے ہیں۔فرانس کی فوجی کے سربراہ نے منگل کے روز بتایا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے فرانسیسی شہریوں کو لے کر ایک فوجی طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ابوظبی کے ہوائے اڈے پر اترا۔فرانس جنگ زدہ ملک افغانستان سے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے پروازوں کا شیڈول ترتیب دینے میں مصروف ہے جس پر آج ہوائی اڈا دوبارہ کھلنے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *