UAE launches $13.6bln railways programmeتصویر سوشل میڈیا

دبئی:عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کے حکام کی موجودگی میں نیا پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے اور یہ نیا پروجیکٹ متحدہ امارات کی ریاستوں کے درمیان اب اتحاد ٹرین چلانے کا ہے۔ حکام کے مطابق اتحاد ٹرین میں ابوظہبی سے دبئی کا سفر 50 منٹ اور ابوظہبی سے فجیرہ کا سفر 100 منٹ میں طے ہوگا اتحاد ٹرین مشرق وسطی میں کارگو سروس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔یہ ٹرین گیارہ اہم شہروں کو ملائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چند برسوں میں عام مسافر بھی اتحاد ٹرین استعمال کرسکیں گے۔متحدہ عرب امارات کے اس مسافر ٹرین پروجیکٹ پر 13 ارب ڈالرزخرچ ہوں گے اوریہ منصوبہ 2030 میں مکمل کرلیاجائے گا۔اس پراجکٹ کو عراب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد ال امختوم اور ابو ظبی کے ولیعہد شہزادہ اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النیہان کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *