ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے بڑے بھائی و سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بزرگ رکن شہزادہ متعب بن عبد العزیز آل سعود دوشنبہ کی شب انتقال کر گئے۔وہ 88برس کے تھے اور سعودی عرب کے پہلے بادشاہ شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمٰن آل سعودکے سب سے بڑے فرزند تھے۔
شاہی خاندان کے اعلان کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد عشا مکہ کے حرم شریف میں ہو گی۔متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے شہزادہ متعب کی وفات پر گیرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کے نام اپنے تعزیت نامہ میں لکھا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد ،شہزادہ متعب کے متعلقین اور سعودی عرب کے عوام سے اظہار تعزیت و رنج وغم کرتا ہوں اور میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
میںاللہ بزرگ و برتر سے مرحوم کی مغفرت اور ان کی روح کو سکون بخشنے، جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام دینے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کرتا ہوں۔نائب امیرامارات اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مختوم ، دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن زاید ، ابو ظبی کے ولیعہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر نے بھی شاہ سلمان کو تعزیتی پیغامات ارسال کیے۔