UAE rejects ‘racist’ remarks by EU’s Josep Borrellتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یوایس ) متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزیب بوریل کے ایک حالیہ نسل پرستانہ بیان کو ،جو انہوں نے یورپین ڈپلومیٹک اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیا تھا،غیر مناسب اور امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ۔یورپی یونین کے اس ذمہ دار نے یورپی دنیا کو ایک باغ جبکہ بقیہ دنیا کے زیادہ ترحصے کو جنگل قرار دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بیان پر جواب طلبی کے لیے یورپی یونین کے مشن میں قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔یورپی مشن کے امارات میں قائم مقام کو امارات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ‘ وہ اپنے خارجہ پالیسی سربراہ کے بیان کی تحریری وضاحت کریں کہ ایسا نسل پرستی پر مبنی اور تکلیف دہ بیان کیوں دیا گیا ؟

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی جسے وام سے بھی پکارا جاتا ہے کہا کہ بوریل کا بیان ہایت تکلیف دہ ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب تمام ممالک دیگر مذاہب،ثقافت اور نسلی گروہوں نیز ان کی تکثیریت ، بقائے باہم اوررواداری کی اقدار کے احترام کی اہمیت سے واقف ہیں۔واضح ہو کہ بوریل نے کہا تھا کہ یورپ ایک چمن ہے اور دنیا کا زیادہ تر حصہ جنگل ہے اور جنگل باغ پر حملہ کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *