UAE send 47 ton medical supplies to Tunisiaتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی: (اے یوایس ) متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھیجے گئے دو امدادی طیارے بدھ کو تونس پہنچ گئے جن پر 47 ٹن وزنی میڈیکل سپلائز بشمول متعدد ریسپیریٹرز اور آکسیجن سلنڈرز بھیجےگئے ہیں جو وہاں کووڈ 19 کی عالمی وبائ کی روک تھام کیلئے جاری کوششوں میں معاون ہونگے۔تونس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر راشد محمد المنصوری کا کہنا ہے کہ تیونس میں صحت صورتحال کا قریبی جائزہ لیا جارہا ہے اور متحدہ عرب امارات ایسا کرتے ہوئے تیونس کو کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں بھرپور معاونت کی مکمل کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ امداد کا اقدام ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان اور صدر تیونس قیس سعید کے درمیان جاری رابطوں کا نتیجہ ہے ، متحدہ عرب امارات دنیا میں صحت سے متعلق ایسی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہا ہے اور دیگر اقوام کو تعاون کی خاطر پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ ماہ جولائی میں متحدہ عرب امارات نے تونس کو کوویڈ 19- ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بھجوائی تھیں۔ نومبر 2020 میں تقریبا 11 ٹن میڈیکل سپلائز بھیجی گئیں ، تب دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی تھی اور دنیا بھر میں ایسی طبی اشیا کی قلت تھی۔متحدہ عرب امارات اب تک دنیا بھر کے 135 سے زائد ممالک کو 22 سو میٹرک ٹن سے زائد کی طبی امداد دے چکا ہے جوکہ ملکی قیادت کے ویڑن کے مطابق دیگر اقوام سے اظہار یکجہتی کا ایک بار پھر اظہار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *